2 ستمبر، 2021، 9:14 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84458239
T T
0 Persons
ایران مذاکرات کے اصول کا خیرمقدم کرتا ہے: امیرعبداللہیان

تہران ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے میں مذاکرات کے اصول کا خیرمقدم کرتا ہے مگر مذاکرات کی خاطر مذاکرات قابل قبول نہیں ہیں۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے جمعرات کے روز اپنے آسٹریا کے ہم منصب "الیگزینڈر شالنبرگ" کے ساتھ ٹیلی فونگ رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی انخلا اور یورپ کی جانب سے غیر فعال ہونے کے باوجود اسٹریٹجک صبر کے ساتھ اس معاہدے کو برقرار رکھنے میں اپنا بنیادی کردار دکھایا ہے۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جوہری معاہدے کی دیگر اراکین تعاون کریں اور اپنے وعدوں کو حقیقی اور عملی انداز میں پورا کریں۔

انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بالخصوص صنعت ، زراعت ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں پر زور دیا۔

انہوں نے ویکسین کی تیاری کے شعبے میں مزید تعاون پر بھی زور دیا۔

شالنبرگ نے امیرعبداللہیان کو مبارکباد دی اور تعاون کو بڑھانے اور اگلے دو ہفتوں کے دوران کوویڈ 19 ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کے لیے آسٹریا کی تیاری کا اعلان کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .