19 جنوری، 2021، 4:28 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84190735
T T
1 Persons
مشرق وسطی کی سب سے بڑی گیس ریفائنری نفاذ پر تیار

اہواز، ارنا- ایرانی صوبے خوزستان میں واقع "بید بلند" گیس ریفائنری؛ بحثیت مشرق وسطی اور مغربی ایشیا کی سب سے بڑی گیس ریفائنری، نفاذ پر تیار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، علاقے بھبھان میں واقع بید بلند گیس ریفائنری کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود، ملکی ماہرین کی کوششوں سے بید بلند گیس ریفائنری، نفاذ کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمود امین نژاد" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریفائنری ایران اور ایرانی ماہرین کی طاقت کی علامت ہے؛ جو حکومت کے بھرپور تعاون سے 36 مہینوں کے دوران تعمیر ہوگئی اور ریاستی عہدیداروں کی موجودگی میں جمعرات کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

امین نژاد نے کہا کہ اس ریفائنری کی تعمیر پر 3 ارب 400 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں ایرانی تیل سے وابستہ تمام گیسوں کو اکٹھا کرنے اور مفید گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریفائنری، تینوں صوبوں خوزستان، کھکیلویہ و بویر احمد اور بوشہر میں تیل نکالنے سے متعلق تمام گیسوں کو جمع کرنے کے قابل ہے۔

ان کے مطابق، اس کمپنی کی تعمیر کے لئے ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ فیڈ اور ٹرانسمیشن پائپ لائن تعمیر کی جاچکی ہے اور یہ اس وقت دنیا میں اپنی نوعیت کا تیسرا ٹاپ پروجیکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گیس ریفائنری کی تعمیری کے 36 مہینوں کے دوران، 15 ہزار افراد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگئی اور اس کے نفاذ کے بعد بھی اس میں ایک ہزار 100 سے زائد افراد سرگرم عمل ہوں گے۔

بید بلند گیس ریفائنری کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ اس کمپنی میں روزانہ 2 ارب مکعب فٹ گیس کی پیداوار ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ بید بلند گیس ریفائنری کا جمعرات کے روز نائب ایرانی صدر کی موجودگی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نفاذ کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .