11 نومبر، 2020، 4:34 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84107244
T T
0 Persons
ایران کیساتھ تعاون علاقائی امن کیلئے اہم ہے: پاکستانی آرمی چیف

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون بڑھانا اہم ہے کیونکہ علاقائی امن اور استحکام پر مثبت اثرات پڑ سکتا ہے۔

یہ بات جنرل "قمر جاوید باجوہ" نے بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیاسی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور سرحدی بازار اور متعدد کراسنگز کھولنے کے پاکستانی حکومت کے فیصلے کی حمایت کی۔
ظریف نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشش کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے فوجی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے نئی سرحدی گزرگاہیں کھولنے کے بیکوقت سرحدی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ سرحد پر اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
دونوں فریقین نے اہم موضوعات سمیت دہشتگردوں سے نمٹنا، سرحدی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی سیکوریٹی تبدیلیاں بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرکے اپنے خیالات کو تبادلہ کیا۔
ظریف اور جنرل باجوہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات سمیت سیکوریٹی اور مشترکہ سرحدوں کے تحفظ پر زور دیا۔
ظریف نے اس ملاقات کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب "شاہ محمود قریشی" کے ساتھ ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ آج کی شام پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" کے ساتھ ملاقات اور اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف منگل کی رات اسلام آباد کی "نورخان" ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید "محمد علی حسینی" نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی صدرات کے دوران، اب تک 10 بار کیلئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .