11 نومبر، 2020، 11:41 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84106677
T T
0 Persons

ظریف کی پاکستانی آرمی چیف کیساتھ ملاقات

11 نومبر، 2020، 11:41 AM
News ID: 84106677
ظریف کی پاکستانی آرمی چیف کیساتھ ملاقات

اسلام آباد، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے دوسرے دن کے دورے کے موقع پر اس ملک کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر ظریف نے پاکستانی آرمی کے شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے ان پر خراج عقیدت پیش کی۔
دونوں فریقین نے اہم موضوعات سمیت دہشتگردوں سے نمٹنا، سرحدی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی سیکوریٹی تبدیلیاں بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرکے اپنے خیالات کو تبادلہ کیا۔
ظریف اور جنرل باجوہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات سمیت سیکوریٹی اور مشترکہ سرحدوں کے تحفظ پر زور دیا۔
ظریف اس ملاقات کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب "شاہ محمود قریشی" کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ آج کی شام پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" کے ساتھ ملاقات اور اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف منگل کی رات اسلام آباد کی "نورخان" ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید "محمد علی حسینی" نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی صدرات کے دوران، اب تک 10 بار کیلئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .