اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے پاکستانی وزیر اعظم 'عمران خان' کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی بازیابی سمیت مشترکہ سرحدوں میں بدامنی سے مقابلہ کرنے اور اس حوالے سے پیش کیے گئے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ افغانستان اور یمن کے موضوعات کےبارے میں بھی بات چیت کی۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ 'شاہ محمود قریشی' اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل 'قمر جاوید باجوہ' سے بھی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں گفتگو اور تجاویز پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف آج کی علی الصبح ایک سیاسی، فوجی وفد کی قیادت میں ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ 15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.
**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات/ مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی پر زور
31 اکتوبر، 2018، 5:15 PM
News ID:
3654251
تہران، 30 اکتوبر، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی حکومت کی جانب سے مغوی ایرانی سرحدی اہلکاروں کی بازیابی کے سلسلے میں جاری کوششوں کو اور بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔