13 اکتوبر، 2020، 3:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84074749
T T
0 Persons
ایران کی کرونا ویکسن کی جانوروں پر کامیاب آزمائش

تہران، ارنا- ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جانوروں پر کرونا ویکسن کی کامیاب آزمائش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار بانی اسلامی انقلاب کے دفتر کے سربراہ "محمد مخبر" نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کا کرونا ویکسن کی تیاری پر کام آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہے اور بندروں پر اس ویکسن کی کامیاب آزمائش ہوچکی ہے۔

مخبر کا کہنا ہے کہ ایرانی محققین نے چند مختلف طریقوں سے کرونا وائرس کی تیاری کا آغاز کیا ہے اور اب ان کا کام آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہے اور بہت جلد اس ویکسن کی انسان پر آزمائش ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بندر میں ویکسین لگوانے کے بعد اس میں وائرس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور یہاں تک کہ پیتھولوجی میں بھی وائرس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور ویکسین کے تمام دستاویزات انسانی جانچ لائسنس کیلئے وزارت صحت کو پیش کردیئے گئے ہیں۔

 مخبر نے کہا کہ کرونا ویکسین سے لیس پروڈکشن لائن کو بھی بنایا گیا ہے اور تیار کیا گیا ہےاور انسانی ٹیسٹ کی کامیابی کے اعلان کیساتھ ہی اس پروڈکشن لائن کا افتتاح ہوگا؛ اس پروڈکشن لائن میں ہم ملک کی ضرورت سے زیادہ کرونا ویکسین تیار کرسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک  ملک میں 500 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 29 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .