7 اکتوبر، 2020، 10:14 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84067872
T T
0 Persons
امریکہ کو جنرل سلیمانی کے بزدلانہ قتل کیلئے جوابدہ ہونا چاہئے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ کو نہیں جانتے، امریکہ کو جوابدہ ہونا چاہئیے اور جوابدہ ہوگا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ قومی سطح پر امریکہ جنرل سلیمانی کے بزدلانہ  قتل کا ذمہ دار ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل "قاسم سلیمانی" سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .