"احمد بہرامی" کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم wasteland نے وینس میں ہونے والے 77 ویں عالمی فلم میلے میں بہترین فلم اور ایرانی نامور ہدایتکار "مجید مجیدی" کی بنائی گئی فلم "سورج" کے اداکار'روح اللہ زمانی' نے بھی بہترین نوجوان اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود دنیا کے قدیم ترین اور مقبول ترین فلم فیسٹیولز میں سے ایک ’وینس‘ فیسٹیول کا 77 ویں مرحلہ 2 سے 12 ستمبر منعقد ہوا۔
’وینس‘ فلم فیسٹیول یورپ میں رواں سال منعقد ہونے والا پہلا فلمی میلہ ہے جو کورونا کی وبا کے باوجود منعقد ہوا ہے۔
دنیا کا سب سے قدیم فلمی میلہ اور یورپ کے تین اہم فلمی میلوں میں سے ایک وینس فلم فیسٹیول گرمیوں کے آخر میں ہر سال فلمی شائقین کی میزبانی کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ