تفصیلات کے مطابق وینس بین الاقوامی فلمی میلہ دنیا کے سب سے قدیم فلمی واقعات میں سے ایک ہے اور دنیا کے بہترین سنیما پروڈکشن کیلئے ایک شوکیس ہے جو ہر سال وینس کے جزیرے لڈو میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس فلم میلے کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باجود 2 سے 12 ستمبر تک انعقاد کیا جائے گا اور اس میں ایرانی ہدایتکار مجید مجیدی کی بنائی گئی فلم "سورج" کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فلم "سورج" سنہری شیر کے ایوارڈ کے حصول کیلئے 17 فلموں بشمول جاپان، بھارت اور امریکہ کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں سے مقابلہ کرے گی۔
اس کے علاوہ ایران کے دیگر فنکار "احمد بہرامی" کی بنائی گئی فلم "سناٹا دشت" کو بھی اس فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔
ایران کے ایک اور ہدایتکار "شہرام مکری" کی بنائی گئی فلم "لاپروا جرم" کو بھی اس فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی۔
اس حصے میں ایران، اٹلی، ہندوستان، قازقستان، امریکہ، فرانس، تیونس، فلپائن، آسٹریلیا، فلسطین، یونان، میکسیکو، برطانیہ اور چین جیسے ممالک کے فنکاروں کی بنائی گئی 19 فلمیں دوسرے سے مقابلہ کرتی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ