19 اگست، 2020، 4:16 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83914893
T T
0 Persons

ایران 5 سیٹلائٹس کو خلا میں لانچ کرے گا

19 اگست، 2020، 4:16 PM
News ID: 83914893
ایران 5 سیٹلائٹس کو خلا میں لانچ کرے گا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے ٹیکنالوجی اورانفارمیشن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، محکمہ دفاع کی ہم آہنگی سے رواں سال کے آخر تک 5 سیٹلائٹس کو خلاء میں لانچ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد آذری جہرمی" نے آج بروز بدھ کو ملک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایرانی سپر کمپیوٹر جو دنیا کے 500 بہترین کمپیوٹرز میں سے ایک ہے کا آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 آذری جہرمی نے کہا کہ یہ سپر کمپیوٹر معلوماتی پروسیسنگ اور مصنوعی ذہانت کے نتائج حاصل کرنے کیلئے بہت اہم ہے اور مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے میں سے ایک ہے جو فروری میں کام میں لایا جائے گا۔

ایرانی وزیر برائے ٹیکنالوجی اور انفارمیشن نے کہا کہ ہم ستمبر مہینے کے آخر تک دارالحکومت تہران کے 5 جگہ میں موبائل فون کی پانچویں نسل کو فعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فونز کی پانچویں نسل پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے تحقیقی کام مکمل ہوچکا ہے اور اس منصوبے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .