نور1 سیٹلائٹ لانچنگ نے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی کو شکست کا سامنا کیا: پاکستانی سیاسی تجزیہ کار

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی فوج کے سابق جنرل اور سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے ایران کیجانب سے نور1 نامی فوجی سیٹلائٹ کی لانچنگ نے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی کو شکست کا سامنا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیاب تجربے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ایرانی سائنسدان اور ماہرین غیر ملکیوں پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "طلعت مسعود" نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں اور سخت سے سخت دباؤ کے باوجود فوجی سیٹلائٹ لانچ کرنے سے ایک بار پھر اپنے دفاعی اور فنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

مسعود نے نور1 فوجی سیٹلائٹ کی لانچنگ کو ایرانی بری مسلح افواج کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب تجربے سے ظاہر ہوتی ہے کہ ایرانی ماہرین اور سائنسدان غیر ملکیوں سے بے نیاز ہیں؛ کیونکہ ایرانی قوم نے گزشتہ 40 سالوں سے اب تک اپنے آپ پر اعتماد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نور1 سیٹلائٹ لانچنگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2213 کیخلاف ورزی نہیں کی ہے کیونکہ اس قرارداد میں دفاعی اور قومی سلامتی کے شعبے میں سرگرمیوں سے متعلق ایران پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

مسعود نے کہا کہ امریکی حالیہ حکومت نے دیگر ممالک کیخلاف دباؤ ڈلنے کی پالیسی اپنائی ہے اور وہ ایران کیخلاف بھی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو نفاذ کرنے کی کوشش کرتی ہے تا ہم ایرانی بہادر قوم کبھی وائٹ ہاوس کی دباؤ کی سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے کسی بھی قیمت پر اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور وہ امریکی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے اصولوں پر قائم ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ بدھ میں سب سے پہلا فوجی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا؛ ایرانی نور1 نامی فوجی سیٹلائٹ زمینی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .