28 جولائی، 2020، 7:04 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83888163
T T
0 Persons
امریکہ اپنے غیر قانونی اور غیر معمولی سلوک کا خاتمہ دے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے امریکی حکام کو خبردار کیا کہ وہ اپنے غیر معمولی اور غیر قانونی سلوک کا دیر ہونے سے پہلے خاتمہ دیں اور یقین رکھیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کی بلاوجہ نقل و حرکتوں اور اشتعال انگیز اقدامات کا صرف نظارہ نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار"علی ربیعی" نے آج بروز منگل کو صحافیوں کیساتھ تحریری گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے شام کی فضائی حدود میں دو امریکی لڑاکوں کیجانب سے ایرانی مسافر بردار طیارہ "ماہان" کو روکنے اور تعاقب کرنے کی کوشش سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں جو عام لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی واضح مثال ہے۔

ربیعی نے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ اور شکایت آئی سی اے او کو دی گئی ہے اور اسی کیساتھ ہی ہم دوسرے تمام قانونی آپشنوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایران پر صرف طاقت کا پالیسی اثر انداز ہونے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ "مائیک پمپئو" کے بیانات کے رد عمل میں کہا کہ امریکی حکومت طویل عرصے سے اپنی سماعت اور بصارت کھو چکی ہے اور وہ امریکی ماہرین کے خیالات سننے میں ناکام ہے اور نہ ہی وہ ایران کی حقیقتوں کو دیکھ سکتی ہے۔

ربیعی نے جنوبی کوریا میں منجمد کیے گیے ایرانی مالیاتی وسائل کی رہائی سے متعلق کیے گئے اقدامات سے متعلق کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ جنوبی کوریا اپنے غیر قانونی طریقوں پر نظر ثانی کرے گا اور انسانی ہمدردی کی اشیا میں تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے علاوہ دیگر مذاکرات کے حل پر عمل درآمد میں بھی تیزی لائے تاکہ ایرانی عوام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی اور صحت کی پریشانیوں پر جلد از جلد قابو پاسکیں۔

انہوں نے ایرانی صدر کیجانب سے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کے نام میں خط اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روسی صدر کے درمیان حالیہ مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات اور خدشات ہیں جن پر دونوں ممالک کے عہدیداروں کے مابین جاری رابطوں کے ذریعے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ربیعی کا کہنا ہے کہ یہ خط ان امور پر فریقین کے مابین رابطوں اور ایران اور روس کے مابین تعاون کے مستقبل کے سلسلے میں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .