ایرانی قوم کے خلاف کوئی بھی مخاصمانہ اقدام  کا بھر پور جواب دیں گے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایرانی قوم کے خلاف کسی بھی مخاصمانہ اور متنازعہ اقدام کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیں گے۔

یہ بات سید عباس موسوی نے گزشتہ روز امریکی حکام کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکہ میں قائم سینٹکام دہشت گرد تنظیم کے ترجمان کی جانب سے  ایرانی ماہان ایئر لائنز کے لیے جارحیت کی ذمہ داری کو قبول کرنے کے باوجود اس مہم جوئی اور خطرناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی ہوا بازی کے قانون کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و سلامتی کے خلاف قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ دو ایف۔15 لڑاکا طیارے ماہان ایئر کی پرواز کے قریب گئے تھے تا کہ ایک ہزار میٹر کے محفوظ فاصلے پر رہ کر طیارے کا 'معیاری' بصری معائنہ کیا جا سکے جبکہ یہ اقدام مضحکہ خیز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ 

امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے ایک بیان میں کہاکہ 'ایک بار جب ایف۔15 کے پائلٹ نے طیارے کو ماہان ایئر کے مسافر طیارے کے طور پر شناخت کر لیا تو ایف۔15 محفوظ طریقے سے طیارے سے دور ہو گیا۔ پیشہ ورانہ رکاوٹ عالمی معیار کے مطابق ڈالی گئی۔' 

قابل ذکر ہے ایرانی ایوی ایشن تنظیم نے گزشتہ روز ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکی لڑاکا طیاروں کی جارحیت پر آئی سے اے او کا احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب 'مجید تخت روانچی نے بھی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکی دہمکی کیلیے جلد ہی اپنے احتجاج کا اعلان کریں گے۔یہ واقعہ شامی فضائی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایران کا مسافر بردار طیارا ماھان 1152  کل رات کو تہران سے بیروت جارہا تھا۔

دو جنگی طیارے اس طرح مسافر بردار طیارے کے قریب آئے کہ مسافر بردار طیارے کو خطرہ محسوس ہوا اور پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ان دونوں لڑاکا طیاروں کے ٹکراؤ سے بچانے کے لئے پرواز کی اونچائی کو تیزی سے کم کیا جس کی وجہ سے اس طیارے  کے متعدد مسافر زخمی ہوگئے، اور پرواز کو جاری رکھتے ہوئے بیروت ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارلیا  اور اپنی ماموریت انجما دینے کے بعد کچھ دیر قبل واپس تہران پہنچ گيا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .