محمد رضا داورزنی نے آج بروز بدھ عالمی والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل 'فابیو آزودو' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں 2021 کو مردوں کے بین الاقوامی جونیئر والی بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کا مطالبہ کیا۔
عالمی والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل نے ایرانی عہدیدار کی درخواست کے جواب میں کہا کہ دوسرے ممالک نے بھی ان مقابلوں کو میزبانی کرنے کی اپیل کی ہے جن ممالک کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایران کی میزبانی سے متعلق ایف آئی وی بی FIVB کی رائے کا اعلان کیا جائے گا۔
ایران 1997 میں انڈر 19 چیمپئن شپ مقابلوں اور 2003 میں ورلڈ انڈر 21 چیمپین شپ مقابلوں کی میزبانی کرچکا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ