22 اپریل، 2020، 5:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83761201
T T
0 Persons
ایران میں ایلومینیم کی تیاری میں 63 فیصد اضافے کی منصوبہ بندی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے کان کنی، صنعت اور تجارت نے کہا ہے ملک میں ایلومینیم کی تیاری میں 63 فیصد کا اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک میں 267 ہزارٹن ایلومینیم انگوٹس کو تیار کیا گیا ہے اور رواں سال کے دوران، سالکو نامی منصوبے کے نفاذ سے ایلومینیم کی تیاری 450 ہزار ٹن سے زائد تک پہنچ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "رضا رحمانی" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقوں میں ایلومینیم پیداوار کی منصوبہ بندی کے نفاذ سے ملک میں اس دھات کی تیاری کی گنجائش 785 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ، صوبے فارس کے علاقے لامرد میں 2۔1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل 300 ہزار ٹن ایلومینیم کی تیاری کی صلاحیت سے مکمل ہوگیا ہے۔

رحمانی کا کہنا ہے کہ سالکو ملک کا واحد ایلومینیم پروڈیوسر ہے جس میں بحالی یونٹ، انوڈائزنگ یونٹ، فاؤنڈری یونٹ، سہولیات اور بندرگاہ میں خام مال کی انخلا، نقل و حمل اور اسٹوریج سمیت تمام پروڈکشن یونٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوڈنگ اور لوڈنگ کے مطلوبہ انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے پارسیان اسپیشل اکنامک زون میں تقریبا 170 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ ایک خصوصی گھاٹی سب اسٹیشن بنایا گیا ہے۔

رحمانی نے کہا کہ سالکو میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی جدید اور ترقی یافتہ ہے اور اس یونٹ میں ایلومینیم انگوٹس، بلٹس اور سلیب تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس نے ملکی صارفین سمیت بیرون ملک کی مارکیٹ کی ضروریات کو تیار کرنے کی صلاحیت کا فراہم کیا ہے۔

 ایرانی وزیر نے کہا کہ اس یونٹ کے قیام سے ایک ہزار 500 نفر کیلئے بالواسطہ اور بلا واسطہ  روزگار کی فراہمی ہوجائے گا اور بھرتی کرنے والوں میں سے زیادہ تر افراد مقامی ہیں جن لئے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .