اقوام متحدہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے تسلسل کو روک دے

تہران، ارنا- تین ہزار ایرانی عوامی یوتھ آرگانزیشنز نے اقوام متحدہ کے نام میں ایک خط میں ان سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے تسلسل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے سربراہ "محمد مہدی تندگویان" نے منگل کے روز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے رونما ہونے والے بحران کے پیش نظر اور ملک پر اٹھائے گئے شدید نقصانات کی وجہ سے تین ہزار ایرانی یوتھ آرگایزیشنز نے اقوام متحدہ کے سربراہ آنٹونیو گوترش کے نام میں ایک خط لکھا جس پر تین ہزار افراد نے دستخط کیا ہے۔

تندگویان نے کہا کہ لکھے گئے خط میں سربراہ اقوام متحدہ کے سربراہ سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے موضوع کا تعاقب اور اس مشکل صورتحال میں ان پابندیوں کو اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کے تعاون کا مطالبہ کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کیجانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اور انسانی سوز پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس طبی اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی حکام نے اس بات دعوی کیا ہے کہ طبی اور ادویات کے شعبے میں ایران کیخلاف پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ادویات کی منتقلی کیلئے بہت بڑی رکاوٹیں حائل کی ہیں جس کی وجہ سے ایرانی عوام کو بہت بڑے نقصان پہنچے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .