18 فروری، 2020، 5:12 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83679900
T T
0 Persons
ایران میں زراعتی مصنوعات کی پیداوار 3 گنی ہوگئی

 کرج، ارنا- نائب ایرانی وزیر زراعت نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ملک میں زراعتی مصنوعات کی پیداوار 3 گنی ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد علی طہماسبی" نے صوبے کرج میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 1979ء یعنی اسلامی انقلاب کے آغاز سے قبل زراعتی مصنوعات کی مجموعی پیداوار 36 ملین ٹن تھی لیکن اب اس میں قابل قدر اضافہ ہوکر 126 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

طہماسبی نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے ابتدائی سالوں کے دوران باغبانی مصنوعات کی شرح وزن کے لحاظ سے 4۔3 ملین ٹن تھی جو اب 24 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

صوبے البرز گرین ہاوسز کی توسیع میں 350 فیصد کی ترقی

نائب ایرانی وزیر زراعت نے کہا کہ رواں سال کے دوران صوبے البرز میں 350 ایکڑ زمینوں پر مشتمل گرین ہاوسز کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اب تک 124 ایکڑ پر مشتمل زمینوں میں گرین ہاوسز کی تعمیر کی گئی ہے اور  گرین ہاوسز کی توسیع میں 350 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایران کی 704 ٹن سیب کی برآمدات

طہماسبی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملک کے اندر 40 لاکھ ٹن سیب کی فصلوں کو پیدا کیا گیا جن میں 704 ہزار ٹن کو عراق، روس اور بھارت میں برآمد کیا گیا اور رواں سال کے دوران بھی اب تک 433 ہزار ٹن سیب کی فصلوں کو برآمد کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .