27 نومبر، 2018، 8:43 AM
News ID: 3658579
T T
0 Persons
ناجائز صہیونی ریاست عالم اسلام میں تفرقے کی جڑ ہے: خرازی

تہران، 27 نومبر، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست عالم اسلام کے مسائل بالخصوص علاقائی ممالک کے درمیان تفرقے کی اصل جڑ ہے.

یہ بات ''سید کمال خرازی'' نے 32ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے موقع پر اردن کے سابق وزیراعظم ''طاہر المصری'' کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
سابق اردنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن عالم اسلام کی موجودہ صورتحال بالخصوص ایران کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا غلط فائدہ اٹھا کر ایران فوبیا کو ہوا دے رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کو بڑی اہمیت حاصل ہے جس پر اسلامی ممالک کو زیادہ توجہ دینی چاہئے.
سید کمال خرازی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کی وحدت کا حامی ہے جبکہ ہماری نظر میں صہیونیوں کی وجہ سے عالم اسلام تفرقے کا شکار ہے.
انہوں نے اس ملاقات کے دوران شام و عراق میں ایران کی موجودگی اور علاقائی پوزیشن پر بھی روشنی ڈالی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@