19 مارچ، 2018، 1:02 PM
News ID: 3583230
T T
0 Persons
ایران میں یورو-5 پیٹرول تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری قائم ہے

تہران، 19 مارچ، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں یورو-5 پیٹرول تیار کرنے والے دنیا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری قائم ہے.

یہ بات نائب ایرانی وزیر تیل برائے امور ریفائنری اور تیل مصنوعات کی ترسیل 'محمد علی دادور' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی ستارہ خلیج فارس تیل ریفائنری کے دوسرے فیز کے آپریشنل ہونے سے یورو-5 پیٹرول کی تیاری میں 12 ملین لیٹر اضافہ ہوجائے گا.

ستارہ خلیج فارس کی تیل صفائی کرنے والی فیکٹری میں یومیہ کی بنیاد پر مائع گیس کی صفائی، اتپریرک کنورٹر، نفتا تیل کی صفائی، بنزین کی پیداوار کے مقصد سے مٹی کے تیل اور مائع گیس کی صفائی، ڈیزل، ایل پی جی اور جیٹ اینڈھن کی تیاری پر کام کیا جاتا ہے.

ایران کے جنوبی علاقے میں جنوبی پارس نامی توانائی زون سے 485 کلومیٹر لمپنی پائپ لائن ستارہ خلیج فارس فکٹری تک پہنچائی گئی ہے جس سے اس فیکٹری کو تیل مہیا کیا جاتا ہے.

ستارہ خلیج فارس فکٹری آپریشنل ہونے سے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں روزانہ 36 ملین بیرل پیٹرول اور 14 ملین بیرل ڈیزل بنایا جاتا ہے.

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ستارہ خلیج فارس ایران کی سب سے بڑی تیل ریفائنری ہے جس میں یورو 5 گیسولین کے علاوہ ڈیزل، ایل پی جی اور جیٹ اینڈھن پیدا کیا جاتا ہے.

دادور نے کہا کہ اس تیل ریفائنری میں روزانہ 36 ملین لیٹر یورو5 گیسولین پیدا کیا جائے گا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@