11 اکتوبر، 2017، 7:27 PM
News ID: 3529422
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کا تنزانیہ کے ساتھ روابط کے فروغ پر زور

تہران،11 اکتوبر،ارنا - اسلامی جہموریہ ایران کے وزیر خارجہ 'جواد ظریف' نے تنزانیہ کے ساتھ باہمی روابط کے فروغ پر زور دیا ہے.

اپنے تنزانيہ كے ہم منصب 'اگسٹين ميہيگا' كے ساتھ ملاقات ميں انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان بنكنگ،سياحت،علمي اور جديد ٹيكنالوجي سميت پاني و توانائي كے شعبوں ميں باہمي تعاون كے فروغ كے خواہاں ہے.

انہوں نے تنزانيہ سميت ديگر افريقي ممالك كي ايران كے لئے اہميت كا بيان كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ افريقي ممالك كے ساتھ سياسي اور اقتصادي تعلقات كے توسيع ہمارے ايجنڈے ميں شامل ہيں.

فريقين نے مشتركہ اقتصادي كميشن كے تشكيل كے لئے ضروري اقدامات كرنے پر اتفاق كيا.

ايران اور تنزانيہ كے وزرائے خارجہ نے علاقائي اور بين الاقوامي امور كے بارے ميں بھي ايك دوسرے كے خيالات سے آگاہ ہوئے.

1*271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@