11 اکتوبر، 2017، 2:13 PM
News ID: 3529344
T T
0 Persons
افریقی ممالک کے ساتھ مضبوط روابط ایران کی ترجیح ہے: صدر روحانی

تہران، 11 اکتوبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ افریقی ریاستوں بالخصوص تنزانیہ کے ساتھ مضبوط روابط رکھنا ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے.

این خیالات کا صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے تنزانیہ کے وزیر خارجہ 'آگسٹین مہگا' ملاقات کے دوران کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجی پالیسی تنزانیہ سمیت افریقی ممالک سے روابط بڑھانے پر مبنی ہے اور اس ضمن میں ایران اور تنزانیہ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے وسیع امکانات رکھتے ہیں.

ڈاکٹر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ تنزانیہ ہمارا دوست ملک ہے جس کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں.

انہوں نے تنزانیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

خطے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور تکفیری گروہوں کی کاروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی صدر نے مزید کہا کہ تکفیری عناصر بالخصوص داعش، النصرہ فرنٹ، بوکو حرام، الشباب اور القاعدہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے دین اسلام کا چہرہ بگاڑ رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اپنے تجربات دوست ممالک کے ساتھ تبادلہ کرنے پر آمادہ ہے.

اس ملاقات میں تنزانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

انہوں نے تنزایہ کے صدر مملکت کی جانب سے ڈاکٹر حسن روحانی کو دورہ تنزایہ کی باضابطہ دعوت دی.

آگسٹین مہگا نے ایران اور تنزانیہ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے جلد اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ اس جلاس سے مشترکہ روڈ میپ کو تیار کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ تنزانیہ انسداد دہشتگردی، انتہاپسندی کی روک تھام اور عالمی منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے تجربات سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے.

**274

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@