يہ بات 'عين النعيم' نے جمعرات كے روز انڈونيشيا ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير 'ولي اللہ محمدي نصرآبادي' اور ايراني سائنسي، ثقافتي اتاشي 'عباس قنبري باغستان' كے ساتھ ملاقات كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے تہران اور جكارتہ كے درميان دستخط ہونے والے معاہدوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ سائنسي ٹيكنالوجي شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات بڑھانا ضروري ہے.
عباس قنبري باغستان نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي وزارت تعليم كي اہم پاليسي سائنسي سفارتكاري كو ترقي دينا ہے اور ہم انڈونيشيا كے ساتھ تحقيقي اور ٹيكنالوجي شعبوں ميں باہمي تعلقات كي توسيع كا خير مقدم كرتے ہيں.
انہوں نے ايران كي علمي حيثيت كے لحاظ سے دنيا ميں 16 ويں پوزيشن كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايراني يونيورسٹياں انڈونيشائي يونيورسٹيوں كے ساتھ اپنے تجربات كي منتقلي كے لئے تيار ہيں.
اس نشست كے دوران فريقين نے دونوں ممالك كے درميان مشتركہ كامن كورسز كے انعقاد، طالب علموں اور اساتذہ كے تبادلوں پر تبادلہ خيال كئے گئے.
تفصيلات كے مطابق ايراني دارالحكومت تہران ميں جلد ايران اور انڈونيشيا كے درميان سائنسي اور تكنيكي تعاون سے متعلق پانچويں مشتركہ كميشن كے اجلاس كا انعقاد كيا جائے گا.
9393*274**
ایران کیساتھ سائنسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں: انڈونیشیا
9 اپریل، 2017، 11:28 AM
News ID:
3440051
کوالالمپور - ارنا - انڈونیشیا کے نائب وزیر برائےتحقیق، ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیم نے کہا ہے کہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلیمی، تحقیقاتی، ٹیکنالوجی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے.