5 اپریل، 2017، 12:27 PM
News ID: 3439600
T T
0 Persons
ایران کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی صوبے خراسان رضوی کے علاقوں میں بدھ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ مشہد میں 15 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے.

زلزلہ پيماہ مرکز کے مطابق؛ آج صوبہ خراسان رضوي کے مختلف علاقوں ميں بالخصوص صوبائي دارالحکومت مشہد ميں زلزلے کے شديد جھٹکے محسوس کيے گئے.

ريکٹر اسکيل پر زلزلے کي شدت 6 ريکار کي گئي ہے اور اس کا مرکز مشہد سے 100 کلوميٹر دوري پر واقع 'سفيد سنگ' کا علاقہ تھا جبکہ اس کي گہرائي 10 کلو ميٹر تھي.

زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے.

اب تک کي اطلاعات کے مطابق، اس زلزلے ميں دو شہري جاں بحق اور 17 افراد زخمي ہوگئے ہيں جبکہ 20 دیہی علاقوں کو بھی نقصان پہنچا.

شمال مشرقی علاقوں کے اس شدید زلزلے کے بعد مشہد میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 15 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوچکے ہیں.

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین اسماعیل نجار کے مطابق، 6 ریکٹر اسکیل کے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 4.9، 4.7، 4.6 اور 4.4 تک جھٹکے محسوس ہوچکے ہیں.

274**