نائب ايراني صدر 'سورنا ستاري' چين كي سائنسز اكيڈمي كے سربراہ 'باي جون لي' كي ناضابطہ دعوت پر تين روزہ دورے پر چين پہنچ گئے ہيں.
اس دورے كے موقع پر ايراني وفد چيني حكام كے ساتھ اپني ملاقاتوں كے دوران دونوں ممالك كے درميان سائنس اور ٹيكنالوجي كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو وسعت دينے كے حوالے سے تبادلہ خيال كريں گے.
بيجنگ ميں اپنے قيام كے دوران، ايران كي برآمدي كوريڈور مركز كا افتتاح، دو طرفہ معاہدوں پر دستخط كي تقاريب ميں شركت اور چين كے علمي مراكز كا دورہ بھي كريں گے.
اس كے علاوہ سورنا ستاري چيني شہر 'شوجو' اور 'شن جي' كے دورے كريں گے جس كا مقصد وہاں كے سائنسي مراكز اور ٹيكنالوجي پاركوں كا معائنہ كرنا ہے.
9393*274**
نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور کا دورہ چین
24 اکتوبر، 2016، 9:03 AM
News ID:
3333897
بيجنگ - ارنا - ایران کے نائب صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی امور ایک وفد کی سربراہی میں چین کے ساتتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے مقصد سے پیر کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے.