18 اکتوبر، 2016، 9:21 AM
News ID: 3332977
T T
0 Persons
او ای سی وزرائے خارجہ کا اجلاس تاشقند میں منعقد ہو گا

تہران - ارنا - ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منگل کے روز اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے 43ویں وزارتی اجلاس کا اغاز ہو گا جس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے.

نائب ايراني وزيرخارجہ برائے قانوني اور بين الاقوامي امور عباس عراقچي اس دو روزہ اجلاس ميں شركت كريں گے.



اسلامي تعاون تنظيم كے 43ويں وزراتي اجلاس ميں عباس عراقچي ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف كي جگہ پر اسلامي جمہوريہ ايران كي نمائندگي كريں گے.



اس اجلاس كو منعقد كرنے كا مقصد ركن ممالك كے درميان تعاون، عالمي اور علاقائي سيكورٹي كي توسيع اور ديگر بين الاقوامي مسائل سے متعلق مسائل پر غور كرنا ہے.



ازبكستان كے دارالحكومت تاشقند ميں منعقدہ ہونے والے اس اجلاس ميں 26 ركن ممالك كے وزرائے خارجہ يا نائب وزرائے خارجہ كي شركت متوقع ہے.



ازبكستان كے نائب وزير خارجہ فضليوف گيرٹ گيناويچ نے كہا ہے كہ اسلامي تعاون تنظيم كے قائم مقام ازبك صدر شفقت ميزيوف اس اجلاس كي افتتاحي تقريب سے خطاب كريں گے.



271**