یمنی مظاہرین نے اس ملک گیر احتجاجی مارچ میں فلسطینی قوم ، غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں ان کی مزاحمت کی حمایت کی اور اسی طرح اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کیا۔
یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اس زبردست مظاہرے میں لاکھوں یمنی مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی، قتل عام ، محاصرہ اور بھوکے رکھنے جیسے صیہونی حکومت کے بھیانک جرائم پر عرب اور اسلامی ملکوں کی خاموشی کی سخت مذمت کی اور ان کے خلاف نعورے لگائے۔
مظاہروں کے شرکاء نے فلسطینی اور لبنانی قوموں کے خلاف جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں صیہونی دشمن کے خلاف ایران کی بے مثال جوابی کارروائی اور اس حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مبارکباد پیش کی۔
آپ کا تبصرہ