• غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں طالبات کا اجتماع

    تصویرغزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں طالبات کا اجتماع

    مشہد مقدس کے کالجوں کی طالبات نے پیر 21 اپریل کی دوپہر، غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اجتماع کیا جس میں بے گناہ فلسطینی عوام اور بچوں کے قتل عام پر مبنی صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کی گئی

  • یمن ٹرمپ کے لئے دلدل بن چکا ہے
  • ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقے کی واحد رکاوٹ صیہونی حکومت ہے!
  • ایران کے تالاب اور حواصل(Pelican)

    تصویرایران کے تالاب اور حواصل(Pelican)

    ایران کے قدرتی نظارے حواصل اور بگلوں سمیت مختلف نوعیت کے جانوروں اور پرندوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ ایران میں موجود متعدد تالاب ہیں جہاں پر موجود مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کے شکار کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے حواصل ان تالابوں کا رخ کرتے ہیں۔ ارومیہ جھیل، بحیرہ خزر کے ساحلوں پر واقع انزلی تالاب سے لیکر ہور العظیم اور خلیج فارس کے ساحلوں تک یہ پرندے آج کل ایران کے مہمان ہیں۔

  • دھان بٹھانے( دھانے کے پودے لگانے) کا آغاز

    تصویردھان بٹھانے( دھانے کے پودے لگانے) کا آغاز

    ایران کے صوبہ مازندران میں ہر سال کاشتکار موسم بہار میں، کھیتوں میں پانی بھر کے، روایتی اور میکانائزڈ دونوں طریقوں سے دھانے کی پیداوار کے لئے انہیں تیار کرتے ہیں۔ دھان بٹھانا یا دھان کا پودا لگانا، دھان کی کاشت کا ایک طریقہ ہے جس میں دھان کے پودے اس زمین سے اکھاڑ کے جہاں وہ بوئے گئے ہوتے ہیں، دوسرے کھیت میں پانی بھر کے زمین تیار کرنے کے بعد لگائے جاتے ہیں۔

  • وزیر خارجہ کا دورہ روس، کیمروں کے زاویہ نگاہ سے

    تصویروزیر خارجہ کا دورہ روس، کیمروں کے زاویہ نگاہ سے

    ماسکو/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا دورہ ماسکو مکمل ہوا جہاں انہوں نے روس کے صدر، وزیر خارجہ اور اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے اس سفر کے دوران ایران کے یوم مسلح افواج کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی۔

  • سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کی رہائی

    تصویرسعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کی رہائی

    ایک ایرانی حاجی جسے گزشتہ سال مارچ کے اواخر میں مدینہ شہر میں غیر قانونی طور پر تصاویر لینے اور فلم بنانے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، ایرانی وزارت خارجہ کی کوششوں سے رہا کر دیا گیا اور جمعہ کی صبح (18 اپریل 2025) کو ایران واپس پہنچ گئے۔

  • نیشنل آرمی ڈے پریڈ، تہران

    تصویرنیشنل آرمی ڈے پریڈ، تہران

    اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل آرمی ڈے پریڈ جمعہ کی صبح صدر ایران مسعود پزشکیان اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں تہران میں امام خمینی (رہ) کے مزار کے پاس منعقد ہو رہی ہے۔

  • چوخہ" ریسلنگ ٹورنامنٹ - شیروان

    تصویرچوخہ" ریسلنگ ٹورنامنٹ - شیروان

    علاقائی "چوخہ" ریسلنگ کے مقابلے جمعرات کو شمالی خراسان کی میزبانی میں، 5 ویٹ کیٹیگریزمیں ایران کے چاروں صوبوں سے 250 چوخہ کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ شیروان کے شہر خانلق میں منعقد ہوئے۔

  • سعودی عرب کے بادشاہ کا پیغام رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کیا گیا

    تصویرسعودی عرب کے بادشاہ کا پیغام رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کیا گیا

    سعودی وزیر دفاع نے اپنے دورہ تہران کی ابتدا میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب کے بادشاہ کا خصوصی پیغام رہبر انقلاب اسلامی کو پیش کیا۔

  • صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی

    تصویرصدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی

    سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جو دورہ تہران پر ہیں، جمعرات کے روز صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے صدارتی دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی۔

  • ایران کی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی نمائش، رافائل گروسی نے معائنہ کیا

    تصویرایران کی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی نمائش، رافائل گروسی نے معائنہ کیا

    رافائل گروسی نے اپنے دورہ تہران کے موقع پر ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے بعد، ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ مصنوعات، وسائل اور مراکز کی نمائش میں شرکت کی۔

  • " کنسرٹ رنگ"

    تصویر" کنسرٹ رنگ"

    تہران سمفنی آرکسٹرا کا نئے ایرانی سال 1404 کا پہلا کنسرٹ "رنگ" کے عنوان سے بدھ کی شام نصیر حیدریان کی ہدایت میں منعقد ہوا۔ کنسرٹ میں گیبریل فورہ، یوھان اسٹراس، بیلا بارٹک، میخائل گلنکا، اور 19ویں اور 20ویں صدی کے مشہور موسیقاروں کے فن پارے پیش کیے گئے۔

  • وزیر خارجہ عراقچی نے آئی اے ای اے کے چیف کا استقبال کیا

    تصویروزیر خارجہ عراقچی نے آئی اے ای اے کے چیف کا استقبال کیا

    آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی تہران پہنچنے کے بعد، وزارت خارجہ پہنچے جہاں سید عباس عراقچی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

  • ایران کے صوبہ کردستان میں موسم بہار کی برفباری

    تصویرایران کے صوبہ کردستان میں موسم بہار کی برفباری

    موسم بہار کی برفباری نے ایران کے صوبہ کردستان کے جنگی اور پہاڑی علاقوں کو برفپوش کردیا ہے۔ اس کم نظیر برفباری نے اس علاقے کے موسم بہار کے مناظر کو موسم سرما کا رنگ دے دیا ہے۔

  • ریسکیو مشقیں

    تصویرریسکیو مشقیں

    ہلال احمر ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کی آپریشنل مشقیں منگل کی صبح نیشنل کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ حسین ساجدی نیا اور ہلال احمر ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے سربراہ بابک محمودی کی موجودگی میں منعقد ہوئیں۔

  • ایرانی حکومت کی تینوں شعبوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ایک گروپ نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات کی۔

    تصویرایرانی حکومت کی تینوں شعبوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ایک گروپ نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات کی۔

    نئے ایرانی سال کے آغاز کی مناسبت سے اعلی حکومتی اراکین، اسلامی مشاورتی کونسل کے نمائندوں، عدلیہ کے اعلیٰ حکام اور بعض اداروں کے اہلکاروں نے منگل کی سہ پہر رہبر انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات کی۔

  • جشن عطار نیشابوری

    تصویرجشن عطار نیشابوری

    پیر14 اپریل 2025 کی شام نیشابور میں، فارسی کے شہرہ آفاق شاعر اور عارف، "منطق الطیر" کے خالق عطار نیشابوری کی یاد میں سالانہ جشن منعقد ہوا۔ عطار نیشابوری کے مزار پر منعقد ہونے والے اس جش میں ایران کے وزیر اسلامی ثقافت و ہدایت سید رضا صالحی امیری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ایرانی کیلنڈر کے پہلے مہینے، فروردین کی 25 تاریخ مطابق 14 اپریل کو سالانہ جشن عطار نیشابوری منایا جاتا ہے۔ فریدالدین ابو حامد محمد عطار نیشابوری ( 540 – 618 ہجری قمری مطابق 1146- 1221 عیسوی) آسمان فارسی زبان وادب کے درخشان ستاروں، اور ممتاز عارفین میں شمار ہوتے ہیں۔ منطق الطیر ان کی جاودانی تخلیق ہے۔ وہ 618 ہجری قمری میں منگولوں کے حملے میں قتل ہوگئے تھے۔

  • یوم "عطار نیشابوری"

    تصویریوم "عطار نیشابوری"

    پیر کے روز چھٹی اور ساتویں صدی ہجری کے مشہور عارف، صوفی اور نامور ایرانی شاعر " فریدالدین ابوحامد محمد عطار نیشابوری" کی یاد تازہ کی گئی جن کی "منطق الطیر" کتاب آج بھی عارفوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس خصوصی تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت مہمان خصوصی تھے۔ عطار نیشابوری کا مقبرہ، ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس سے تقریبا 100 کلومیٹر کے فاصلے پر نیشابور شہر کے مضافات میں واقع ہے۔

  • تہران، خواتین کے "کینوپولو" کے قومی مقابلے

    تصویرتہران، خواتین کے "کینوپولو" کے قومی مقابلے

    ایران کے دارالحکومت تہران میں خواتین کے کینوپولو کے قومی مقابلے منعقد ہوئے۔ آزادی اسٹیڈیم کی مصنوعی جھیل میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ایران کے صوبہ فارس، تہران، البرز، ہمدان، مازندران، قزوین اور خراسان رضوی صوبوں کی خواتین کی ٹیمیں شامل تھیں۔

  • دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والوں کی  پہلی برسی

    تصویردمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی

    دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی اتوارکی شام تہران کے علاقے شہید محلاتی کی مسجد پیغمبر اعظم میں منعقد ہوئي جس میں عوام کے مختلف طبقات، شہدا کے لواحقین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلی جنرل یحیی رحیم صفوی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

  • جشن یکشنبہ نخل

    تصویرجشن یکشنبہ نخل

    جشن یکشنبہ نخل اتوار 13 اپریل کی شام تہران کے گریگور چرچ میں منعقد ہوا۔ جشن یکشنبہ نخل جس کو عید شعانین بھی کہا جاتا ہے، حضرت عیسی علیہ السلام کے یوروشلم پہنچنے کا جشن ہے۔ یہ جشن دنیا کے مختلف ملکوں میں عیسائی برادری کے لوگ ایسٹر سے پہلے آنے والے اتوار کو مناتے ہیں ۔

  • درہ عشق

    تصویردرہ عشق

    درہ عشق، ایران کے صوبہ چہار محال وبختیاری کا ایک منفرد اور پرکشش ترین سیاحتی مرکز ہے جس میں کارون ندی بہتی ہے۔ یہ خوبصورت درہ شہر کرد سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پرضلع کیار کے علاقے ناغان کے قریب واقع ہے۔ مقامی لوگ درہ عشق کی وجہ تسمیہ یہ بتاتے ہیں کہ بہت پہلے، اس درے کے دونوں طرف عاشق و معشوق رہتے تھے لیکن درے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا ملاپ نا ممکن تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی زمانے سے اس کا نام درہ عشق پڑگیا۔ لیکن اس داستان کی کوئی محکم سند نہیں ہے۔

  • سپریم کمانڈرآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے مسلح افواج کے کمانڈروں کی ملاقات

    تصویرسپریم کمانڈرآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے مسلح افواج کے کمانڈروں کی ملاقات

    اتوار(13 اپریل 2025) کی دوپہر مسلح افواج کے کمانڈروں نے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی

  • ہاکس بل کچھووں کے انڈے دینے کا سیزن

    تصویرہاکس بل کچھووں کے انڈے دینے کا سیزن

    ہاکس بل ٹرٹل، ایران میں انڈے دینے والے سمندری کچھوؤں کی دو اقسام میں سے ایک اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ یہ کچھوے ایرانی جزیرے قشم میں واقع گاؤں شیب دراز کے ساحل پر اپنی جائے پیدائش پر ہر 3 سے 4 سال بعد تین مرحلوں میں انڈے دینے کے لیے واپس آتے ہیں (2 ہفتوں کے وقفے سے) اور ہر دفعہ 40 سے 150 انڈے دیتے ہیں۔ پانی میں موجود مرجان ان کچھووں کی خوراک ہیں اور چونکہ وہ ان مرجانوں کو پانی سے باہر نکالتے ہیں، اس لیے ان کے ہونٹ تھوڑے لمبے ہوتے ہیں اور عقاب کی چونچ سے مشابہ ہوتے ہیں، اسی لیے انہیں ہاکس بل کہا جاتا ہے۔ بچے انڈوں سے نکل کر سمندر میں چلے جاتے ہیں اور 30 سال کے بعد اسی جگہ پر انڈے دینے واپس آتے ہیں.

  • 3 نئی ادویات کی پیداوار کے منصوبوں کا افتتاح

    تصویر3 نئی ادویات کی پیداوار کے منصوبوں کا افتتاح

    ہفتے کے روز تہران میں سیفالیکسین، سیفیکسیم اور جیلاٹین کیپسول کے پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا گیا۔

  • ایران ڈپلومیسی کو ترجیح دیتا ہے لیکن جانتا ہے کہ اپنا دفاع کیسے کرے

    تصویرایران ڈپلومیسی کو ترجیح دیتا ہے لیکن جانتا ہے کہ اپنا دفاع کیسے کرے

    ایران ڈپلومیسی کو ترجیح دیتا ہے لیکن جانتا ہے کہ اپنا دفاع کیسے کرے

  • صیہونی مظالم کے خلاف ایران کے قم شہر میں احتجاجی جلوس

    تصویرصیہونی مظالم کے خلاف ایران کے قم شہر میں احتجاجی جلوس

    11 اپریل کی نماز جمعہ کے بعد ایران کے قم المقدسہ شہر میں بھی وسیع احتجاجی جلوس نکلے جس میں عوام نے صیہونیوں کے مظالم کے فوری خاتمے اور غزہ کے عوام تک فوری امداد کی ترسیل اور غزہ پٹی کے محاصرہ توڑنے کی اپیل کی۔

  • تہران، نماز جمعہ 11 اپریل 2025

    تصویرتہران، نماز جمعہ 11 اپریل 2025

    تہران میں آج کی نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایٹمی شعبے میں ایران کی ترقی کے بارے میں نمازگزاروں کو آگاہ کیا۔ نماز جمعہ کے خطبوں اور نماز کے بعد فلسطین میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کی مذمت اور غزہ والوں کی حمایت میں تہران یونیورسٹی سے لیکر فلسطین اسکوائر تک عوامی جلوس نکالا گیا۔

  • صدر مملکت کا دورہ صوبہ البرز

    تصویرصدر مملکت کا دورہ صوبہ البرز

    انہوں نے سماجی مسائل کے حل کے لیے خصوصی مرکز کی جانب سے منعقدہ نمائش کا معائنہ کیا اور صوبائی، صنعتی اور سائنسی مراکز کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔