تہران (ارنا) ایران کی وزارت اقتصادیات کے اعلان کے مطابق اس سال کے8 مہینوں میں ایران نے 90 ملین ٹن نون-فیول برآمدات کی ہیں جسکی مالیت 32 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔مالیت کے حساب سے یہ اضافہ گذشتہ سال کے مقابلے میں %1.6 جبکہ وزن کے لحاظ سے %27 اضافہ ہے۔