مارچ سے نومبر 2023 تک 8 ماہ میں نون- فیول برآمدات میں  ٪1.6 اضافہ

تہران (ارنا) ایران کی وزارت اقتصادیات کے اعلان کے مطابق اس سال کے8 مہینوں میں ایران نے 90 ملین ٹن نون-فیول برآمدات کی ہیں جسکی مالیت 32 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔مالیت کے حساب سے یہ اضافہ گذشتہ سال کے مقابلے میں %1.6 جبکہ وزن کے لحاظ سے %27 اضافہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، مارچ سے نومبر 2023 تک کی غیر ملکی تجارت کے 8 ماہ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اس عرصے کے دوران، 42.1 بلین ڈالر مالیت کی کل 24.7 ملین ٹن درآمدات ہوئیں، جو کہ  قدر کے لحاظ % 4 فیصد کا اضافہ ہے اور وزن کے لحاظ سے تقریباً  %12 اضافہ ہے۔

اس سال کے 8 مہینوں میں ایران  نے 32 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی 90 ملین ٹن نون فیول کی برآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے وزن میں %27 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 1.6%  اضافہ ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .