ارنا نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفون پر علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس پورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقے کی غیر یقینی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جواز جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، علاقے میں بحران شدید تر ہونے کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ علاقے کے حالات کے بارے میں اسلامی ملکوں کے باہمی تبادلہ خیال اور تعاون کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے یہ ٹیلیفونی گفتگو ایسی حالت میں کی ہے کہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ