اسلام آباد – ارنا – لاہور میں استقامتی محاذ کے طرفداروں نے امریکی کونسلیٹ تک ریلی نکالی اور ایران نیز فلسطین سے یک جہتی کا اعلان کیا
ارنا کے مطابق آج اتوار پندرہ جون کو لاہور میں مسلمان عوام کی بڑی تعداد نے صیہونی جارحیت کے خلاف امریکی کونسلیٹ تک احتجاجی جلوس نکالا ۔
ریلی کے شرکا نے ا پنے ہاتھوں میں رہبر انقلاب اسلامی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھارکھی تھیں اوروہ لبیک یا خامنہ ای کے نعرے لگارہے تھے۔
مظاہرین نے امریکا مردہ باد اوراسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ۔
مظاہرین نے اسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران، مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت نیز غاصب صیہونی حکومت، امریکا اور ان کے اتحادیوں سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ