ایرانی سفیر کی برطانوی دفتر خارجہ کے عہدیدار سے ملاقات میں صیہونی جارحیت کی مذمت کا مطالبہ

لندن - ارنا - لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے برطانوی ڈپٹی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایرانی سرزمین پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور متعدد فوجی کمانڈروں، سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادت کا حوالہ دیا اور برطانوی حکومت سے اس غیر قانونی اقدام کی سختی سے مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے X   نیٹ ورک پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید علی موسوی نے دفتر خارجہ میں برطانیہ کے نائب سیکرٹری خارجہ ہامیش فالکنر سے ملاقات کی جس میں اسرائیلی حکومت کے حالیہ جارحانہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں  اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت درجنوں عام شہری بھی شہید اور زخمی ہوئے۔

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کے خلاف ایک واضح جارحیت ہے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے برطانیہ سے اس غیر قانونی جارحیت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کے ایران کے حق کو ایک جائز حق سمجھتے ہوئے جاری رکھا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس حق کو اس وقت اور اس طریقے سے استعمال کرے گا جس کا وہ تعین کرتا ہے۔ موسوی نے اس حق کے استعمال میں تیسرے فریق کی طرف سے مداخلت یا رکاوٹ کے خلاف بھی خبردار کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .