31 مئی، 2025، 12:20 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85848465
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے میزائل سسٹم دشمن کا طاقت کا گھمنڈ توڑنے کے لئے ہیں

 تہران – ارنا – ایرانی فوج کی ایئرڈیفنس فورس کے ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر نے  یہ اعلان کرتے  ہوئے کہ ہمارے اپنے تیار کردہ رڈاراور میزائل سسٹم آمادگی کی حالت میں ہمارے اختیارمیں ہیں، کہا ہے کہ ہم خطرات اور اپنی ذمہ داری کی بنیاد پر ٹرینںگ دے رہے ہیں تاکہ  دشمن کا طاقت کا گھمنڈ توڑسکیں

  بریگیڈيئر فرزاد فریدونی نے ارنا کے نامہ نگارکے ساتھ گفتگو میں ایئرڈیفنس ٹریننگ سینٹر کے کردار، اس کی جنگی تیاری اور اہمیت کے بارے میں کہا کہ ایران کی فضائی حدود  کے مستقل اور محکم دفاع کے فریضے کی انجام دہی کے لئے، اچھی ٹریننگ  کی ضرورت ہے۔

ایران کے میزائل سسٹم دشمن کا طاقت کا گھمنڈ توڑنے کے لئے ہیں

 انھوں نے کہا کہ ٹریننگ کے مراکز کا کرداربہت اہم اور بے بدل ہے کیونکہ ہر اپریشن کی کامیابی کا انحصار اچھی ٹریننگ اور اسلحے کے صحیح استعمال پر ہوتا ہے۔   

 بریگیڈیئر فرزاد فریدونی نے کہا کہ ہمارے پاس اچھی ٹریننگ کے ساتھ ہی جدیدترین تکنیکی دانش اور مہارت بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ٹریننگ آج کے خطرات  کے پیش نظر ہے۔ آج کے خطرات مسلط کردہ جنگ کے دور کے خطرات سے مختلف ہیں بنابریں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری آج کی ٹریننگ بھی اس دور کی ٹریننگ سے مختلف ہو۔  

ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر نے کہا کہ  ہم  آج کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریننگ دیتے ہیں، آج ہمارے دشمن کو اپنی طاقت کا گھمنڈ ہے ہم اپنی ٹریٹنگ اور مہارت سے اس کا یہ گھمنڈ خاک میں ملادیں گے۔

  انھوں نے کہا کہ ہماری نگاہیں تحقیقات اور توسیع پر بھی ہیں  اور آج  فرزندان وطن کی یہ کامیابیاں اور پیشرفت اسی کا نتیجہ ہے۔

 بریگیڈیئر فریدونی نے کہا کہ آج کے خطرات سے نمٹنے کے لئے جدید ترین دفاعی  آلات ووسائل کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس  ایسے رڈار اور میزائل سسٹم موجود ہیں کہ جن کے ذریعے ہم ملک کی فضائی حدود کا اچھی طرح دفاع کرسکتے ہیں۔

 انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ  ان آلات و وسائل میں اتنی وسعت کہاں سے آئی کہا کہ یہ ہمارے سائنسدانوں کی رات دن کی محنت کا نتیجہ ہے۔

 ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر نے کہا کہ  ہم چوبیس گھنٹے دفاع کے لئے آمادہ ہیں۔ ممکن ہے کہ دشمن کو ہمارے اسلحے کا علم ہو، لیکن وہ ہمارے فوجیوں کے عزم وارادے اور جذبے سے ناواقف ہے۔ ہمارے سپاہی مہدویت اور ایثار کی علامت،سرخ اور سبز پرچم کے ساتھ ہر وقت آمادہ ہیں۔  

ایران کے میزائل سسٹم دشمن کا طاقت کا گھمنڈ توڑنے کے لئے ہیں

انھوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ ارشاد کہ آج ایران کی دفاعی طاقت دنیا میں ہر ایک کی زبان پر ہے، انقلاب کے طرفداروں کو اس پر ناز ہے اور دشمن خوفزدہ ہیں، ہمارے ملک کی حقیقت ہے ۔ جو کسی زمانے میں ہمارے ہاتھ اسلحہ فروخت نہیں کرتے تھے، وہی منھ زور آج ایران سے کہتے ہیں کہ فوجی وسائل نہ بیچو۔ یہ ہمارے سائنسدانوں اور مقدس اسلامی جہموری نظام کے فرزندوں کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .