26 مئی، 2025، 5:02 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85844421
T T
0 Persons

لیبلز

تہران میں پاکستان کے وزیر اعظم کا سرکاری استقبال

 تہران – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اب سے تھوڑی قبل، پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا سرکاری استقبال کیا۔

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پیر 26 مئی کی شام تہران کے تاریخی و ثقافتی  سعد آباد کمپلیکس میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا  سرکاری استقبال کیا۔

 وزیر ا‏عظم پاکستان کے سرکاری استقبال کی تقریب میں اسلامی جہموریہ ایران اور پاکستان، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کے بعد  ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور میاں شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور اس کے بعد دونوں نے اپنے وفد کے اراکین کا تعاروف کرایا۔

 یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ آج دوپہربعد تہران پہنچے  اور مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اتوار 25 مئی  کو ترکیہ سے  اپنے چار علاقائی ملکوں کے دورے کا آغاز کیا اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے آج تہران پہنچے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .