اسلام آباد سے ارنا کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسلام آباد جنوبی ایشیا کے حالیہ مسائل کے حوالے سے ایران سمیت خطے میں اپنے سبھی دوستوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
انھوں نے وزیر اعظم شہاز شریف کے دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ پاکستانی دفترخارجہ اس حوالے سے مقررہ وقت پر بیان جاری کرے گا۔
پاکستان میں بعض غیر سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ دنوں میں ایک اعلی رتبہ سیاسی وفد لے کر تہران کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے 17 مئی کو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی موثر کوششوں کی قدردانی کی تھی اور مذااکرات کے ذریعے اختلافات کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ