رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی ٹیم نے 5-1 کے شاندار اسکور سے جنوبی امریکہ کی طاقتور ٹیم پاراگوئے کو سنگین شکست سے دوچار کیا اور لگاتار دوسری جیت اپنے نام کی۔
موحد محمد پور، سید مہدی میرجلیلی، سید علی ناظم، مہدی شیرمحمدی اور محمد معصومی زادہ نے ایران کے لیے گول مارے۔
اپنی دوسری جیت کے ساتھ ایران کی بیچ فٹبال کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں بھی اپنی جگہ پکّی کرلی۔
ایران کا اگلا گروپ میچ پیر کے روز پرتگال سے ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ بیچ فٹبال ورلڈ کپ کے میچز افریقی ملک سیشیلز جزائر میں کھیلے جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ