ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مشرق وسطی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے درمیان بالواسطہ مذاکرات،عمان کے دارالحکومت مسقط میں تھوڑی دیر قبل شروع ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچیآج 12 اپریل 2025 کو مشرق وسطی کے امور میں امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے ساتھ، ایٹمی مسئلے اور ظالمانہ نیز غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے موضوع پر بالواسطہ مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مسقط جانے والے وفد میں،غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاملے کے سینیئر مذاکرات کار اور متعلقہ ماہرین، نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی، نائب وزیر خارجہہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی اور دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
ان مذاکرات کے لئے، میزبان ملک عمان کے ذریعے، پہلے سے طے شدہ جگہ پر، اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے وفود الگ الگ ہال میں موجود ہیں اور ان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ان مذاکرات میں، پا بندیوں کے خاتمے نیز ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکا، دونوں فریقوں کے نظریات اور تجاویزعمان کے وزیر خارجہ کے ذریعے ایک دوسرے کو منتقل کی جارہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ