22 مارچ، 2025، 10:16 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85784744
T T
0 Persons

لیبلز

بن گورین ایئر پورٹ پر یمن کا تیسرا میزائل حملہ

 تہران – ارنا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے 48 گھنٹے میں صیہونی حکومت کے بن گورین ہوائی اڈے پر تیسرے میزائل حملے کی خبر دی ہے

ارنا نے المسیرہ کے  حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بریگیڈیئر یحیی سریع نے سنیچر کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ یمنی افواج نے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت میں مقبوضہ یافا میں بن گورین ہوائی اڈے کو فلسطین 2 نوعیت کے سپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ 48 گھنٹے کے اندر بن گورین ہوائی اڈے پر یہ تیسرا میزائل حملہ ہے۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بن گورین ہوائی اڈے کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ان تمام فضائی کمپنیوں کو جو اس ہوائی اڈے کے ساتھ تعاون کرتی ہیں، خبر دار کیا ہے کہ جب تک غزہ پر جارحیت جاری رہے گی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوجائے گا اس وقت تک یہ ہوائی اڈہ غیر محفوظ رہے گا۔  

 یحیی سریع نے اسی کے ساتھ امریکا کے یو ایس ایس ٹرومین طیارہ بردار جنگی جہاز پر بھی یمن کی مسلح افوا ج کے ایک اور حملے کی خبر دی ہے۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے یمن پر امریکیی جارحیت کے جواب میں، مسلسل چھٹے دن یو ایس ایس  ٹرومین طیارہ بردار جنگی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .