ایران کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ چین، ایٹمی معاملات اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بات چیت

تہران/ ارنا- ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے جو چین کے دورے پر ہیں، اپنے چینی ہم منصب "ماجائوشو" سے ایٹمی مسائل اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں گفتگو کی۔

کاظم غریب آبادی نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان روابط میں فروغ پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ہماہنگی اور تعاون نیز ایٹمی معاملات اور پابندیوں کے خاتمے پر بھی غور کیا۔

یاد رہے کہ کاظم غریب آبادی ایران، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے سلسلے میں بیجنگ پہنچے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .