10 مارچ، 2025، 4:56 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85774607
T T
0 Persons

لیبلز

کریملن: ایران باہمی احترام پر مبنی تعمیری مذاکرات چاہتا ہے

 ماسکو – ارنا – کریملن ہاؤس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روس ایران کے ایٹمی پروگرام کا مسئلہ پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا کہا ہے کہ ایران ایٹمی موضوع پر باہمی احترام پر مبنی تعمیری مذاکرات چاہتا ہے

ارنا کے مطابق کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر 10 مارچ کو ایک نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ ایرانی حکام کو خط لکھنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے پر  تہران کا ردعمل کیا ہے کہا ہے کہ ایران ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور خارجہ پالیسی کے مسائل میں اپنے موقف کا تعین خود کرتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ البتہ ہم اپنے طور پر، ہروہ کام کریں گے جن کا تعلق ہم سے ہے۔

 کریملن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو، ایران کے ایٹمی پروگرام کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

 دیمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ اس مسئلے میں بہت سے فریقوں سے رابطے کرنے ہیں۔  

انھوں نے کہا کہ ایران ایٹمی مسئلے میں باہمی احترام کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات کے حق میں ہے۔

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .