ارنا کے مطابق ووشو ورلڈ فیڈریشن نے اپنی سالانہ روایت کے مطابق، 2024 کے ووشو کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے
اس رپورٹ کے مطابق ووشو ورلڈ فیڈریشن نے آئی ڈبلو یو ایف کے نامزد بہترین ووشو کھلاڑیوں کی فہرست کا جائزہ لینے کے بعد 2024 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
ووشو ورلڈ فیڈریشن نےآئی ڈبلویو ایف کے نامزد ووشو کھلاڑیوں پر آن لائن عوامی ووٹنگ کے بعد منتخب کھلاڑیوں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں ایران کی زہرا کیانی اور امیر حسام محمدی کے نام بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں زہرا کیانی کو ووشو کی بہترین تالو اتھیلیٹ اور امیر حسام محمدی کو بہترین ساندافائٹر قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ