6 مارچ، 2025، 10:16 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85770584
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجی قنیطرہ کے جدید ٹاؤن میں داخل، جولانی کے فوجی آخر کہاں ہیں؟

تہران/ ارنا- دمشق کے نئے حکام کی مکمل خاموشی کی آڑ میں صیہونی فوجی شام کے صوبہ قنیطرہ میں اپنا قبضہ جاری بڑھاتے جا رہے ہیں۔

تازہ رپورٹوں کے مطابق، صیہونی فوجی قنیطرہ کے جدید ٹاؤن میں واقع "بئر العجم" کالونی میں داخل ہوگئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجی بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

اس سے قبل غاصب صیہونی فوجیوں نے رسم المنبطح اور الدوایہ الکبیرہ قصبوں پر قبضہ کرلیا تھا جو کہ قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں واقع ہیں۔

صوبہ قنیطرہ کے "خان ارنبہ" کے میربلدیہ نے بتایا کہ صیہونی فوجی زیادہ تر رات کے اندھیرے اور بجلی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کے شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج کے ٹینکوں کی آواز سنائی دیتی ہے لیکن ہم ان کے مقابلے میں بے بس ہیں۔

مقامی باشندوں بھی دمشق کے نئے حکام کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ حکومت، اقتدار اعلی اور ہمارے دفاع کے دعوے کر رہی ہے لیکن صیہونیوں کی روزانہ کی جارحیت کے مقابلے میں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بشار اسد کے حکومت کے خاتمے کے بعد، صیہونیوں نے جولان مقبوضہ علاقوں سے گزرتے ہوئے شام کی اصل سرزمین پر بھی قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔ ناجائز غصب کا دائرہ اب شام کے صوبہ درعا اور قنیطرہ تک پھیل چکا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .