3 مارچ، 2025، 7:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85768105
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی یورپ بھی، امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے میدان میں اتر آیا

تہران/ ارنا- ناروے کے ہالٹ باک بنکرز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد امریکی بحری بیڑے کو ایندھن فراہم نہیں کرے گی۔

فرانس کے لومونڈ اخبار کے مطابق، اس نارویجیئن کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کو ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہالٹ باک بنکرز Haltbakk Bunkers ناروے کی بندرگاہوں پر جہازوں کو خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

مذکورہ کمپنی کا بیان ڈانلڈ ٹرمپ اور ولودیمیر زیلینسکی کے درمیان بحث کے محض چند گھنٹے بعد جاری ہوا ہے۔

لومونڈ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، نارڈک ممالک میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک میں شدت آرہی ہے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر ایسے گروپ تشکیل دیے جا رہے ہیں جس میں صارفین سے امریکی مصنوعات اور برانڈز کو بلیک لسٹ میں لانے اور انہیں بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یورپ میں اس تحریک کو پھیلا کر امریکی کمپنیوں کو ہلا کر رکھ دیا جائے گا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .