IRNA قومی اور عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کے انفارمیشن منسٹر

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے انفارمیشن منسٹر نے عوامی بیداری بڑھانے کے حوالے سے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کی قابل قدر صحافتی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر ممتاز حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ IRNA پیشہ ورانہ انداز اور معتبر خبروں کی اشاعت کے ذریعے قومی اور عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اسلام آباد سے ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے انفارمیشن منسٹر عطاء اللہ تارڑ نے آج اپنے خصوصی پیغام میں IRNA کی 90ویں سالگرہ اور اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے قیام کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی صحافت کے میدان میں اپنی کامیابی کی 90ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں IRNA نیوز ایجنسی کو صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات، معتبر خبروں اور معلومات کی اشاعت کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سینیٹر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ IRNA سب سے اہم خبر رساں ایجنسیوں میں سے ایک کے طور پر، پیشہ ورانہ انداز اور معتبر خبروں کی اشاعت کے ذریعے قومی اور عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صداقت، پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاقی صحافت کے حوالے سے IRNA کا غیر متزلزل عزم دنیا بھر میں پیشہ ورانہ نقطہ نظر کے حامل دیگر میڈیا اداروں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

انفارمیشن منسٹر نے کہا کہ سالہا سال سے IRNA نے نہ صرف اپنی ساکھ کو برقرار رکھا بلکہ ساتھ ہی عوام کی آواز اور بیداری کو تقویت بخشی اور خطے اور بین الاقوامی برادری کے شعور میں بھی اضافے کا باعث بنا۔

سینیٹر عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ پاکستان کی انفارمیشن منسٹری IRNA نیوز ایجینسی کی حمایت میں ثابت قدم ہے، جو قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں عوامی بیداری اور آگہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔  

پاکستانی منسٹر کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر، IRNA نیوز ایجنسی کی ٹیم کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ IRNA اپنی متاثر کن روایت اور اخلاقی صحافت کو شاندار انداز میں قائم و دائم رکھے گآ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .