2 مارچ، 2025، 4:51 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85767004
T T
0 Persons

لیبلز

 رمضان آلمبارک کی آمد پراسلامی ملکوں کے سربراہان اور عوام کے نام صدر ایران کا مبارکباد کا پیغام

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رمضان المبارک کی آمد پر اسلامی ملکوں کے سربراہان اور عوام کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

 ارنا کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رمضان المبارک کی آمد پر اسلامی ملکوں کے سربراہان اور عوام کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ اس مبارک مہینے کی برکت سے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون میں توسیع اور فروغ آئے گا۔

انھوں نے  اسلامی ملکوں کے سربراہان اور عوام کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام ميں اس مبارک مہینے کو  انسان اور دنیا کی خلقت پر زیادہ غوروفکر کرنے اور انسان ساز فرامین الہی پر عمل نیز مستحقین و مستضعفین کی دستگیری کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

 صدر ایران نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ اس مبارک مہینے کی برکت  سے ہم اسلامی ملکوں کے سربراہان کی مشترکہ مساعی کے نتیجے میں اسلامی دنیا میں باہمی تعاون میں توسیع اور استحکام نیز غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کا رنج و الم کم کرنے کے حوالے سے زیادہ کوششوں کا مشاہدہ کریں گے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .