18 فروری، 2025، 10:06 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85754544
T T
0 Persons

لیبلز

جنوب مغربی ایران میں سپاہ پاسداران کی وسیع فوجی مشقوں کا آغاز

 ذزفول- ارنا – سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اقتدار پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ آج منگل کو جنوب مغربی ایران میں شروع ہوگیا

ارنا کے مطابق جنوب مغربی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے کمانڈر، جنرل پاکپور کی موجودگی میں اقتدار پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔  

    ان اہم فوجی مشقوں میں پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے مختلف دستے حصہ لے رہے ہیں۔    

 اقتدر پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں،  فرضی دشمن پر حملے کرنے اور اس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی مختلف قسم کی مشقیں انجام دی جائيں گی۔

 پاسداران انقلاب اسلامی کی اقتدار پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں، بکتر بند دستے، میزائل اور ڈرون یونٹس،  فضائی یونٹ اور پوپخانے سمیت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے سبھی دستے حصہ لیں گے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .