17 فروری، 2025، 11:22 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85754291
T T
0 Persons

لیبلز

ایران بلوائیوں کے مقابلے میں سوڈان کی حکومت اور فوج کی حمایت کرے گا، سید عباس عراقچی

تہران/ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کے روز سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور سوڈان کے مابین مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کچھ عرصے تک قطع تعلق کے بعد ایران اور سوڈان کے مابین گزشتہ آٹھ مہینے سے رابطہ برقرار ہوگیا ہے اور اب دونوں ملک مزید تعاون اور قریبی روابط کی جانب گامزن ہیں۔

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ ریاض اور نیویارک میں دونوں ممالک کے صدور نے ملاقات بھی کی اور گزشتہ دنوں سوڈان کے وزیر خزانہ نے تہران کا دورہ کیا جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے سوڈانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کو تعمیری قرار دیا اور کہا کہ اس دوران تمام سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا جائزہ لیا اور ان شعبوں میں روابط میں فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سوڈان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فلسطین کے سلسلے میں اسلامی ممالک کو یکصدا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سوڈان کی تعمیر نو میں بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور ایران کی انجنیئرنگ اور فنی صلاحیتوں کے پیش نظر سوڈان میں خانہ جنگی کے نتیجے میں تباہی کو ختم کرنے میں خرطوم حکومت کی بھرپور مدد بھی کرے گا۔

وزیر خارجہ نے غیرملکی مداخلت کے خاتمے اور قومی سطح کے ڈائیلاگ کو سوڈان کی موجودہ مشکلات کا حل قرار دیا اور بلوائيوں کے مقابلے میں سوڈان کی حکومت اور فوج کی حمایت پر مبنی ایران کی پالیسی پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .