14 فروری، 2025، 7:02 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85750941
T T
0 Persons

لیبلز

بقائی: لبنانی شہریوں کو لے جانے والے مسافر طیارے کو دھمکی دیئے جانے کی مذمت  

تہران – ارنا – دفتر خارجہ کے ترجمان نے لبنانی شہریوں کو لے جانے والے ایک مسافر طیارے کو صیہونی حکومت کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کو لبنان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور شہری ہوابازی کے لئے خطرہ بتایا ہے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج جمعہ 14 فروری کو لبنانی شہریوں کو لے جانے والے ایک مسافر طیارے کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانی شہریوں کو لے جانے والے مسافر طیارے کو دھمکی ملنے کے بعد بیروت ہوئی اڈے پر معمول کی پروازوں میں خلل پڑگیا، صیہونی حکومت کی اس دھمکی کو لبنان کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین  کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سلسلے ميں    شہری بازی کی بین الاقوامی تنظیم ایکاؤ سمیت سبھی متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے نوٹس لئے جانے نیز شہری ہوابازی کی سلامتی کو خطرے ميں ڈالنے کے اسرائیلی حکومت کے خطرناک اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .