ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان کے قریب دہشت گردانہ حملے کی جس میں متعدد بے گناہ کان کن جاں بحق اور زخمی ہوگئے، شدید الفاظ ميں مذمت کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے اپنے بیان ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے اس اصولی موقف پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی جس شکل میں بھی اور جہاں بھی ہو، قابل مذمت ہے۔
انھوں نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان ميں تازہ دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف دو جانبہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ مساعی اور تعاون کی تقویت پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ