ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید آٹھ فلسطینی شہیدوں کا اندراج کیا گیا۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے اپنی پورٹ میں بتایا ہے کہ ان میں سے ایک شہادت نئی ہے اور سات شہیدوں کے جنازے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شہیدوں اور زخمیوں کی آج سامنے والی نئی تعداد کو ملاکر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں غاصب صیہونی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 189 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 640 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ